11 ستمبر 2016 - 19:12
تهائی ایئر ویز جلد تہران، بنکاک براہ راست پرواز کا آغاز کرے گی

تهائی لینڈ کی ائیرلائن کمپنی 1 اکتوبر سے تہران، بنکاک کی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تهائی لینڈ کی ائیرلائن کمپنی 1 اکتوبر سے تہران، بنکاک کی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی.
تهائی ایئر ویز کے سربراہ چارمپورن جوتیکستهیرہ نے گزشتہ جون کے مہینے میں کہا تها کہ جلد تہران،بنکاک براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جائے گا.
انہوں نے کہا کہ تهائی ائیر ویز کمپنی بوئنگ 777 ہوائی جہاز کی ہفتہ وار چار پروازیں شروع کرے گی.
تهائی ایئر ویز کمپنی کے مطابق، 250000 ایرانی شہری سالانہ تهائی لینڈ کا سفر کرتے ہیں اس لئے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کا قیام ایک مثبت عمل ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز